دعا زہرا کی ساس کو ہراساں کرنے سے متعلق والد مہدی کاظمی کی درخواست پر اعتراض عائد

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہاٸی کورٹ نے دعا زہرا کی ساس کو ہراساں کرنے سے متعلق والد مہدی کاظمی کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دعا زہرا کی ساس کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے دعا زہرا کے والد کی جانب سے ظہیرکی والدہ کی درخواست مسترد کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔
رجسٹرارآفس نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی درخواست کیساتھ لگانے اور دعا زہرا کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کے آرڈر کی نقل بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
مہدی علی کاظمی نے ظہیرکی والدہ کی درخواست مسترد کرنے کی درخواست دائرکی تھی ، جس میں کہا تھا کہ بیٹی کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیاگیا ہے اور لاہور ہائی کورٹ کی درخواست اب غیرفعال ہوچکی ہے، بیٹی کو اب لاہورہائی کورٹ میں پیش کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
دعا زہرا کے والد نے استدعا کی تھی کہ ان کی بیٹی کی ساس ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کی زیرسماعت درخواست غیر موثر ہونے پر مسترد کی جائے۔خیال رہے دعا زہرا کی ساس کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست زیرسماعت ہے۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

57 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

1 hour ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

2 hours ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

2 hours ago