آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکہ کی اہم ترین شخصیت کا فون آگیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ ترجمان امریکی محکمہ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا، ترجمان نے بتا یا کہ بات چیت کے دوران سیکرٹری آسٹن نے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ مفادات کیلئے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے

۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدید اروں نے افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی، استحکام اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

9 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

25 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago