لندن(قدرت روزنامہ)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی، 359 میں سے 211 ارکان نے حق میں جبکہ 148 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز میں ہوئی اور ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے شروع ہوا جو 12 بجے تک جاری رہا اس دوران اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔
واضح رہے کہ بورس جانسن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنرویٹو اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ درکار تھے۔اطلاعات کے مطابق عدم اعتماد میں 59 فیصد کنزرویٹو ارکان نے بورس جانسن کے حق میں جبکہ 41 فیصد نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔
رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کو اعتماد کا ووٹ تو مل گیا لیکن پارٹی میں مخالفت میں سابق وزیر اعظم ٹریزامے سے زیادہ ہے،2018 کے عدم اعتماد میں 63 فیصد اراکین نے ٹریزامے کا ساتھ دیا تھاتاہم حمایت کے باوجود ٹریزامے چند ماہ بعد ہی مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئیں تھیں۔
برطانیہ میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اپریل میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے دینا شروع کردیئے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…