لانگ مارچ:رپورٹ میں صرف زرتاج گل اور ملیکہ بخاری کی تعریف، پی ٹی آئی خواتین ارکان بھڑک اٹھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گزشتہ روز خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے.
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی، شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی، رپورٹ کے مطابق ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔
جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں موجود دیگر خواتین ارکان رپورٹ پر سیخ پا ہو گئیں۔خواتین ارکان نے کہا ڈی چوک پر بدترین شیلنگ ہم نے برداشت کی اور رپورٹ میں ہمارا ذکر ہی نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپ کو رپورٹ پیش کی گئی وہ ہمیں بھی دکھائی جائے، ہم ڈی چوک کے محاذ پر شیلنگ سے بے حال ہوئیں لیکن میدان نہیں چھوڑا، سڑکوں پر ہم نے مقابلہ کیا اور سارا کریڈٹ کنٹینر پر موجودہ افراد کو دیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین ارکان کی جدوجہد کو سراہا۔

Recent Posts

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

4 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

22 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago