یوٹیوبرز پر ٹیکس لگائے جانے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی، حکومت نے تردید کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے یوٹیوبرز پر ٹیکس لگائے جانے کی افواہوں کی تردید کردی اور واضح کیا کہ ابھی ایسی کو ئی تجویز زیر غور نہیں۔
میڈیا کے چند لوگوں کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی افواہوں کی تردید کی جس میں کہا جارہا تھاکہ حکومت اب یوٹیوبرز پر بھی ٹیکس لگانے جارہی ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ بجٹ میں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی حکومت کا کوئی ایسا ارادہ ہے، اگر مستقبل میں کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو بھی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل اپنایاجائے گا۔
وفاقی وزراء نے بتایا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ لوگوں کی معاونت کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے تا کہ ان کے لیے وسائل کو مزید وسعت مل سکے۔

Recent Posts

لیبر ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے: حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا…

14 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست…

26 mins ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ…

36 mins ago

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

44 mins ago

کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹو ائیرویز کو کارگو لائسنس جاری کردیا۔ایکسپریس…

53 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

1 hour ago