صوبائی حکومت کا انتقال کرنیوالے ملازمین کی تنخواہ جاری رکھنے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیراعلی سندھ نے انتقال کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک جاری رکھنے کا طریقہ کار بنانے کی ہدایت کردی . وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بیماری کے کوٹہ پر بھرتی کی اہلیت ) ریویزن آف ایلی جیبلیٹی فار ریکروٹمنٹ انڈر ڈیزیز کوٹہ( سے متعلق غور کیا گیا .

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ ڈیزیز کوٹہ 2 ستمبر 2002 سے قابل عمل ہوگا . جو سرکاری ملازمین ستمبر 2002 سے پہلے انتقال کر گئے وہ ڈیزیز کوٹہ میں شامل نہیں ہوں گے . اگر انتقال کرنے والے ملازم کا بچہ چھوٹا یا کم عمر ہے تو ان کو 2 سال کے اندر متعلقہ ادارے کو آگاہ کرنا ہوگا . بچہ جیسے ہی 18 سال کی عمر کا ہوجائے تو 3 مہینوں کے اندر کوٹہ سسٹم کے تحت درخواست جمع کرانی ہوگی . جو ملازمین غیر شادی شدہ ہیں تو اس کے بہن یا بھائی ڈیزیز کوٹہ کے مستحق ہوں گے . وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری فنانس کو ہدایت کی کہ ایسا طریقہ بنایا جائے جس میں انتقال کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک جاری رہے . وزیراعلی نے امتیاز شیخ، جام خان شورو اور مرتضی وہاب پر مشتمل کمیٹی قائم کردی . جو ایسے مالی پیکیج تجویز کرے گی، جس سے انتقال کرنے والے ملازمین کو فوری مالی مدد مہیا کیا جاسکے . کمیٹی ایک جامع پیکیج تجویز کرے گی . کابینہ نے ڈیزیز کوٹہ کی منظوری دے دی . . .

متعلقہ خبریں