افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں ،ایسی صورتحال میں افغان لیگ سپنر راشد خان نے دنیا کے سربراہان سے اہم اپیل کردی . مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان نے دنیا کے سربراہان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے ملک میں افراتفری کی صورتحال ہے ، خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں معصوم لوگ روزانہ مارے جا رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھر اور دیگر املاک تباہ ہو رہے ہیں اور ہزاروں خاندان لاپتہ ہوگئے ہیں . معروف کرکٹر نے اپیل کی کہ ہمیں اکیلا نہ چھوڑا جائے ،افغانوں کا قتل عام اور افغانستان کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ،ہم امن چاہتے ہیں ‘‘ . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان نے ملک میں جاری خانہ جنگی سے پریشان ہو کر کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، افغانستان کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے . تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے عمل کے ساتھ ہی ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال شروع ہو گئی ہے .
متعلقہ خبریں