پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری،انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے سستا ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری،انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے سستا ہوگیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پرآگیا ہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو سو سے زائد قیمت میں فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 روپے 15 پیسے مہنگی ہوئی تھی اور اس کی نئی قیمت 203 روپے 21 پیسے ہوگئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 سے 207 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔ دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات ختم کرنے کی شرط رکھ دی ، دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے تحت سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے ، اس کے علاوہ آن لائن اور سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدن پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر پیش کی گئی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے یو ٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں جنگ اخبار کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں ، وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافے کی بجائے ایڈ ہاک الاؤنس دینا چاہتی ہے ، ایڈ ہاک الاؤنس دینے کے لیے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے ، آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی ۔
خیال رہے کہ آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا اجلاس ( آج ) 6 جون بروز پیر طلب کر رکھا ہے ، اجلاس میں بجٹ پر بحث ہوگی اور رواں سیشن میں آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ دوسری جانب آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2184 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے دی گئی ، وزیر منصوبہ بندی کی صدارت میں سالانہ پلان کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں آئندہ مالی سال کے لیئے ترقیاتی بجٹ 2184 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صوبوں کیلئے 1384 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ تجویز کیے گئے ہیں ، آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے تک تجویز دی گئی ، اراکین قومی اسمبلی کی پبلک اسکیم کے لیے 91 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ، اراکین قومی اسمبلی کو پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز دیے جائیں گے۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

2 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

2 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

3 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

3 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

3 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

3 hours ago