فرانس نے غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فرانس نے غیرقانونی طور پر مقیم درجنوں پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک فرانس کی حکومت نے تقریباً 14پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا جو غیرقانی طور پر وہاں رہائش پذیر تھے، متعلقہ اداروں نے تفتیش کے بعد ملک بدر کیا۔غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو براستہ بحرین اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
پاکستان پہنچے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تحقیقات کے بعد تمام ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانی دیگر ممالک سے ملک بدر کیے جاچکے ہیں۔دو ماہ قبل ہی غیرقانونی طریقے سے ایران جانے والے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ لیویز حکام کے مطابق ایرانی فورسز نے چاغی کے قریب سرحد پر 205 پاکستانی شہریوں کو لیویز حکام کے حوالے کیا۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے حوالے کئے گئے تمام افراد پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، لیویز حکام نے تمام پاکستانیوں کو ایف آئی اے کےحوالے کردیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد سے ہر سال سیکڑوں افراد اُن کی سرزمین میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے جاتے ہیں ایسے تمام افراد کو دوبارہ پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جاتا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران ہر سال 20 سے 26 ہزار پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرتا ہے، یہ افراد ایران کےذریعے یورپ، ترکی اور دیگر ممالک کا سفر کرنے کے لیے غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد 900 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے مابین 2014 مین یہ معاہدہ ہوچکا ہے کہ غیر قانونی طور پر ممالک میں داخل ہونے والے افراد کو گرفتار کر کے اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سے ہزاروں افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران کئی افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں اور بیشتر کو مختلف ممالک کی فورسز گرفتار بھی کرلیتی ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

10 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

10 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

10 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

10 hours ago