ائیر عریبیہ کا فیصل آباد سے امارات کیلئے پروازوں کا باقاعدہ آغازہو گیا

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) ائیر عریبیہ کا فیصل آباد سے امارات کیلئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز، غیر ملکی ائیر لائن کی پہلی فلائٹ امارات کے دارالحکومت سے مسافروں کو لے کرفیصل آباد پہنچ گئی . تفصیلات کے مطابق ایئر عریبیہ نے پنجاب کے شہر فیصل آباد کے لیے اپنی فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کی پہلی پرواز ابوظہبی سے 26 مسافروں کو لیکر فیصل آباد پہنچی .

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت سے 26 مسافر مذکورہ ایئرلائن سے فیصل آباد پہنچے ہیں . پرواز کو فیصل آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا جس کے بعد پرواز پاکستان سے ‘فیری پرواز’ کے طور پر ابوظہبی روانہ ہوئی . دوسری جانب قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سیالکوٹ سے دبئی کے لیے خصوصی پروازیں لگا دیں . ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ریپڈ پی سی آر ٹسٹ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مہیا کیا جائے گا، قومی ایئرلائن کی پروازیں 12 اور 13 اگست کو سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوں گی . ٹیسٹ کے پیش نظر مسافروں سے درخواست ہے 5گھنٹے پہلے تشریف لائیں . خیال رہے کہ جون میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کو کینیڈا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی تھی . دوسری جانب دبئی حکام نے پاکستانیوں کے داخلے کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، دبئی میں داخلے کیلئے پاکستانیوں کو ویکسینیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، نئی ہدایات یواے ای کا رہائشی ویزہ رکھنے والے افراد پر لاگو ہوں گی . تفصیلات کے مطابق دبئی ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دبئی میں داخلے کیلئے اب پاکستانیوں کو ویکسینیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے افراد داخلے کے اہل ہوں گے، نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی . مسافروں کو دبئی میں داخلے کیلئے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے حکم نامے میں مسافروں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا اور 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں