تحریک انصاف آزاد کشمیر کو حکومت سازی میں شدید مشکلات کا سامنا بیرسٹر سلطان نے صدر کا عہدہ سنبھالنےکیلئے11 وزارتوں کی شرط رکھ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کو حکومت سازی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیرسٹر سلطان نے گیارہ وزارتوں کی شرط پر صدارت کا عہدہ لینے کی حامی بھر لی ہے یاسر سلطان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تنویر الیاس گروپ کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہا رکر دیا ہے۔ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کو کابینہ کی تشکیل میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔زیادہ سے

زیادہ وزراتیں لینے کے لیے کوشاں گروپس نے کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہا ر بھی کر دیا ہے ایک طرف سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی قیادت میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر سمیت اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارتوں کی تقسیم، صدارتی الیکشن اور کشمیر کونسل کے انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی پارٹی رہنماؤں نے تشویش کا اظہا رکیا۔ اراکین نے کہاکہ وزارتوں کی تقسیم آزاد کشمیر حکومت اور وزیر اعظم کا اختیار ہے،آزاد کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر وزارتوں کی تقسیم قبول نہیں کریں گے۔دوسری جانب پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت بھی گزشتہ روز ہم خیال ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زیادہ وزارتیں اپنے گروپ کے ا راکین کودلانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 16 رکنی کابینہ تشکیل دئییجانیکا امکان ہے زرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ نے صدارت لینے کا مشروط فیصلے کے ساتھ گیارہ وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں گروپس کابینہ میں زیادہ سے زیادہ وزارتیں لینے کے لیے پنجہ آزمائی جاری ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

10 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

10 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

10 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

10 hours ago