فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سےگرنے لگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں مسلسل دوسرے کاروباری روز سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے کو سامنے آئی . ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی ہے .

اس وقت فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا ہے . نجی ٹی وی کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونے کی قیمت 900 روپے فی تولہ کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے . اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92250 روپے ہوگئی ہے . دوسری جانب امریکی کرنسی کی اڑان کو ریورس گئیر لگ گیا ، ملک بھر میں قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی . تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دوسری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا جس کے بعد ڈالر 14پیسے سستا ہو گیا . امریکی کرنسی 14 پیسے سستی ہونے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 163. روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 163 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں