کوئٹہ شیخ ماندہ گرڈ میں فنی خرابی، بارہ سے زائد فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی سے گرڈ سے منسلک بارہ سے زائد فیڈرز کو بجلی کی فراہمی چھ گھنٹے بند، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں فیڈرز بند ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی کے بریک ڈاؤن نے شہریوں کو پریشان کردیا . کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ کے شیخ ماندہ گرڈ میں فنی خرابی کے باعث گرڈ اسٹیشن سے منسلک بارہ سے زائد فیڈرز کو بجلی کی فراہمی چھ گھنٹوں تک منقطع رہی، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہر میں مزید دس سے زیادہ فیڈرز اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے بند رہے بیس سے زائد فیڈرزبند ہونے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا،بجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا .

. .

متعلقہ خبریں