شناختی کارڈ پر نام دکھائیں اور مفت پیٹرول حاصل کریں

دہلی (قدرت روزنامہ) یقیناً آپ کو آپ کے نام کی وجہ سے کوئی چیز مفت میسر نہیں ہوئی ہوگی لیکن بھارت میں ایک غیر معمولی اور متاثر کن اسکیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر بھروچ میں پیٹرول پمپ کے مالک ایوب پٹھان نامی شخص کی جانب سے ایک منفرد اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔اسکیم کا آغاز ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جیولن تھرو کے فائنل میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کی کامیابی پر کیا گیا ہے۔
ایوب پٹھان کی جانب سے اعلان کردہ اسکیم کے مطابق جو لوگ نیرج چوپڑا کے نام سے لفظ چوپڑا شیئر کرتے ہیں وہ 2 دن 501 بھارتی روپے تک کا پیٹرول بالکل فری حاصل کرسکتے ہیں۔اسکیم کے مطابق نام کے ساتھ چوپڑا لکھنے والے افراد کو مفت پیٹرول حاصل کرنے کے لیے اصل شناختی دکھانا ہو۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اولمپکس کے جولین تھرو مقابلے کے فائنل میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

دوسری طرف عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوچکی ہے جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اس وقت 69 اعشاریہ 4 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے اور ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 69 اعشاریہ 48 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جب کہ چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل 76 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان روشن ہوگیا ہے، اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں حکومت کو 15 اگست کو سمری ارسال کی جائے گی۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

6 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

23 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago