ریاض (قدرت روزنامہ)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے غلاف کعبہ شریف کی نمائندہ ایجنسی نے حج کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت سطح زمین سے اٹھائے گئے غلاف کعبہ کوواپس اپنی اصل حالت میں پھیلا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غلاف کعبہ کو شاذروان کے ساتھ بھی باندھ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شاذروان خانہ کعبہ شریف کے اطراف میں کعبہ کی بنیادوں کے ساتھ بنائی ایک حلقہ نما دیوار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کو واپس نیچے تک لٹکانے اور شاذروان کے ساتھ باندھنے کا عمل صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدر الشیخ ڈاکٹر
عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔اس موقع پرغلاف کعبہ کمپلیکس کے سیکرٹری اور مسجد حرام میں معیار اور پلاننگ کے مشیر عبدالحمید بن سعید المالکی نے بتایا کہ غلاف کعبہ کو اس کے مقام تک واپس لانے کا کام پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی ٹیم کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ حج سیزن 1442ھ کے دوران غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کردیا گیا تھا تاکہ حج کے موقعے پر غلاف کو کسی قسم کی آلائش سے محفوظ رکھا جاسکے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار کار…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ…