پاکستان

قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کا پیٹرول کے اخراجات میں کٹوتی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی سمیت سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے پیٹرول کے اخراجات میں 40 فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس دوران بجٹ ،پارلیمنٹ کے اجلاس اور قانون سازی سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔
ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے اور بحران سے نکالنے کے لیے ملکر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی تکلیف کا احساس ہے اور ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سمیت سینیٹ سیکریٹریٹ میں پیٹرول کے اخراجات میں 40 فیصد کٹوتی کی جائیگی جس کا اطلاق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگرعہدیداران پر ہوگا۔اسکے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور دیگر افسران پر بھی کٹوتی لاگو ہوگی۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں