ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیرچیزیں نہیں چل سکتیں، چوہدری پرویزالہٰی

لاہور(قدرت روزنامہ) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاست میں چیزیں اسٹیبلشمنٹ کے بغیرنہیں چل سکتیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں کہتی تو ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ دخل نہ دے لیکن جب تک وہ سب کو مل کربٹھائیں گے نہیں تو چئیرمین نیب یا الیکشن کمشنرکیسے اورکون لگائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی ہیں ان کے غلام نہیں کہ غلط کو بھی صحیح کہہ دیں۔ہم کھل کرکہتے ہیں کہ یہ غلط ہے اسے ٹھیک کرلو۔عمران خان 2018 سے پہلے تک شوقیہ سیاست کررہے تھے پھرتھوڑے مارجن اوراتحادیوں کی مدد سے انہوں نے وفاق اورپنجاب میں حکومت بنائی۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہم کسی پارٹی میں شمولیت اختیارنہیں کررہے اور نہ ہی کوئی کہیں جارہا ہے۔ جوپارٹی فیصلہ کرے گی ویسا ہی ہوگا۔ ہم آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کرلیں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago