سرکاری ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الائونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الائونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا . نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الائونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے .

سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ یہ الائونس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا و پہلے کوئی اضافی الانس نہیں ملتا ہے، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الائونس بقایا جات کے ساتھ ملے گا . محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے . دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الائونس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی . گزشتہ مالی سال میں یہ سمری ڈمپ کر دی گئی تھی . سمری کے مطابق تمام جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الائونس ملے گی، گزشتہ مالی سال میں حکومت پنجاب نے یہ سمری منظور نہیں کی تھی . . .

متعلقہ خبریں