توہین مذہب کا الزام، افغان ماڈل ساتھیوں سمیت گرفتار

کابل (قدرت روزنامہ)توہین مذہب کے الزام میں افغان طالبان نے معروف فیشن ماڈل اجمل حقیقی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملکی خبر رساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرل ہوئی تھی جس میں قرآنی آیات کو مضحکہ خیزانداز میں تلاوت کرنے کے جرم میں اجمل حقیقی اور انکے ساتھی غلام سخی کو گرفتار کیا گیا۔

ماڈل کی گرفتاری اسی متنازعہ ویڈیو کے بعد عمل میں آئی اور طالبان نے گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل ہلکے بھورے رنگ کے جیل کے لباس میں کھڑے ہیں اور طالبان حکومت اور مذہبی علمائ� سے معافی مانگ رہے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبان نے اجمل حقیقی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کو بھی قرآنی آیات یا پیغمبر اسلام کے اقوال کی توہین کی اجازت نہیں‘۔واضح رہے کہ اجمل حقیقی افغانوں میں اپنے فیشن شوز یوٹیوب کلپس اور ماڈلنگ ایونٹس کے لئے مشہور ہیں۔دوسری جانب بھارتی پولیس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین آمیز بیانات اور مسلم مخالف نفرت پھیلانے پر حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور معطل ترجمان نوپور شرما اور بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ نوین کمار جندال پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق گستاخانہ بیانات دینے ، لوگوں کو نفرت پر اکسانیاور انہیں تقسیم کرنے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں بڑھتے ہوئے مسلم کش واقعات اور نفرت انگیزی کے تسلسل میں بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

حکمراں جماعت کے ساتھ پولیس کو بھی مقدمات درج نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔

اس کے علاوہ بھارت سمیت دنیا بھر سے گستاخی کے مرتکب بی جے پی رہنمائوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 min ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

15 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

30 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

36 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

45 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

54 mins ago