گھر کے مختلف حصے میں کالی مرچ چھڑکنے کے حیران کن فائدے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کالی مرچوں کو ہم کھانا ذائقہ دار بنانے کے لیے تو استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب ماہرین نے ان کے کچھ ایسے استعمالات بتا دیئے ہیں جو آپ نے کبھی سوچے بھی نہ ہوں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے۔ کہ کالی مرچیں گھر سے کیڑے اور زہریلے حشرات کو بھگانے کے لیے بہترین چیز ہیں۔اس کے لیے اپنے گھر میں جابجا کالی مرچ ڈال دیں۔ جس کی وجہ سے گھر میں چوہے چیونٹیاں زہریلے حشرات اور دیگر کیڑے مکوڑے آپ کے گھرمیں داخل ہونے کی جرات نہیں کریں گے۔ اس

کے علاوہ اگر آپ نے صحن میں درخت لگا رکھے ہیں۔ اور ان کے تنے کھائے جا رہے ہیں تو ان پر زہریلی سپرے کرنے کی بجائے کالی مرچوں میں تھوڑا سا آٹا ملائیں۔اور اس آمیزے کو درختوں کے تنوں کے اردگرد چھڑک دیں۔ اس سے تنوں کو کھانے والے جرثوموں سے آپ کو نجات مل جائے گی۔ اور آپ کے درخت صحت مند رہیں گے۔ کالی مرچ جگر اور دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ دمہ، کھانسی، نزلہ، زکام، بد ہضمی میں نہایت مفید ہے، اس میں غذائی خصوصیات کے ساتھ شفائی خصوصیات بھی ہے، ان خصوصیات کے بنا پر 70 سے زائد بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ گیس کا بہترین علاج ہے کھانے کو ہضم کرتی ہے ورم کو ختم کرتی ہے اور بلغم کی اصلاح کرتی ہے۔کالی مرچ حافظہ اور اعصاب کو تقویت بخشتی ہے، گیس کے مسئلہ سے نجات کے لئے ایک کپ پانی میں آدھا لیموں نچھوڑ لیں اب اس میں ایک چٹکی کالی مرچ ڈالیں، اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دو بار پئیں۔کالی مرچ کے اس طرح کے استعمال سے معدے کو بہت سکون ملے گا، اگر کھانا جلدی ہضم نہ ہوتا ہو تو کالی مرچ کا پاوڈر، سونٹ کا پاؤڈر اور زیرہ مناسب مقدار میں لے کر مکس کر دے۔ اس چورن کو دن میں دو بار کھانے کے بعد استعمال کریں۔ کھانا جلدی ہضم ہوگا۔ پیٹ میں کیڑے ہو جانا ایک عام بیماری ہے جسے معدے کی بیماریوں میں سے شمار کیا جاتا ہے۔ یہ بڑی آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے جسکی وجہ سے کھانا بہتر بطور پر ہضم نہیں ہوتا جس وجہ سے پیٹ میں درد رہتا ہے اس کے لئے ایک لسی کا گلاس لے اور اس میں ایک چٹکی کالی مرچ کا پاوڈر ڈالیں اور نہار منہ استعمال کریں۔کالی مرچ کے اس طرح کے استعمال سے تکلیف دور ہو جائے گی اسی طرح اگر گیس بن جاتی ہے تو لسی میں ایک چٹکی کالی مرچ اور ایک چٹکی زیرہ پسا ہوا ڈالیں۔ کالی مرچ نہ صرف گیس ختم کرتی ہے بلکہ مزید گیس بننے سے روکتی ہے۔ بھوک کم لگتی ہو تو آدھا چمچ کالی مرچ اور ایک بڑا چمچ شہد ملائیں اور کھالے اگر الٹی یا بد ہضمی کی شکایت ہو تو ایک چمچ کالی مرچ ایک چمچ مکھن میں ملا کر تھوڑا سا وقفے سے کھائیں۔کالی مرچ کا یہ نسخہ اسہال اور ڈائریا میں بھی مفید ہے، قبض کے خاتمے کے لئے کھانوں میں اس کا استعمال بڑھائے، کالی مرچ کو نسوار کی طرح سونگھنے سے درد شٹیکا کو بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ اگر اس کا چھلکا اتارا جائے تو یہ سفید مرچ بن جاتی ہے، چھلکا اتارنے کے لئے اسکو پانی میں بھگو کر رکھا جاتا ہے۔

Recent Posts

پی ڈبلیو ڈی کیا ہے، یہ ادارہ کب بنا اور اسکے تحلیل ہونے سے کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے سرکاری محکمے…

2 mins ago

شہباز شریف کی ترکیہ اور آذربائیجان کو تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے موقع…

6 mins ago

پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی…

12 mins ago

آواران: ندی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 5 بچیاں جان بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ سرمستانی کے نواحی علاقے بھٹ…

19 mins ago

گرل فرینڈ کا سامان غائب، کروڑ پتی نے ایئر لائنز کو روسٹ کرنے کے لیے ویب سائٹ بنا ڈالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں بہت سے لوگ ٹوٹے ہوئے سامان یا گمشدہ بیگز…

24 mins ago

کئی کئی سال گزرگئے، کہاں ہیں لاپتا افراد، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں شہریوں کی عدم بازیابی…

40 mins ago