اوباش شخص قطرے پلانے کے لیے آئی پولیو ورکر کو زبردستی گھر کے اندر لے گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں شہری نے پولیو کے قطرے پلانے کے لیے آنے والی لڑکی کو گھر کے اندر گھسیٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر شہری نے لیڈی پولیو ورکر کو گھر میں بند کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔اقراء ماجد نامی پولیو ورکر نے ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے جس میں بتایا کہ اس نے پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک شخص باہر نکلا اور اسے کھینچ کر اندر لے گیا اور مارنا شرووع کر دیا۔
اس دوران خاتون پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر تشدد، کار سرکار میں مداخلت سمیت چوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیو ورکرز پر تشدد کا یہ پہلا واقع نہیں۔ 08 جون2021ء کو بھی بادامی باغ کے علاقے شہباز کالونی میں پولیو ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ بادامی باغ کے علاقے شہباز کالونی میںشاہد نامی شہری نے پولیو ٹیم پر تھوکا اور اس کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا،شاہد نے پولیو ورکر فضا بتول اور ملک عباس علی پر تشدد کیا جنہیں محلہ داروں نے ملزم سے بچایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم شاہد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔پولیس نے ملزم شاہد کے خلاف پولیو انچارج راوی زون تسلیم کنول کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے کہا کہ پولیو ورکرز پر تشدد کے واقعات ہرگز قابل برداشت نہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پولیو ورکرز کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جا ئے۔اس سے قبل بھی لاہور اور سرگودھا میں انسداد پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات سامنے آئے تھے۔۔پولیس کے مطابق لاہور کی نشتر کالونی میں ایک خاتون نے پولیو ورکر کو تھپڑ مارے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

Recent Posts

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ…

6 hours ago

رؤف حسن نے عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا…

6 hours ago

اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محبت کیلئے آخری…

6 hours ago

ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ…

7 hours ago

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبروں پر وکی کوشل کا معنی خیز بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی منفرد رومانوی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاری…

7 hours ago

جلسےکی اجازت کامعاملہ، پی ٹی آئی صدر نے ڈی سی اسلام آباد کو یاد دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔…

8 hours ago