پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 5 رنز کا جرمانہ کیوں ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نادانستہ طور پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو تحفے میں 5 رنز دے دیے۔گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کرکٹ قوانین سے لاعلمی کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم کو 5 پنالٹی رنز مل گئے۔
ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف کے شاٹ پر وکٹ کیپر محمد رضوان اپنا ایک گلو اتار کر فیلڈ کے لیے دوڑے اور گیند پکڑ کر تھرو کی، لیکن اسی اثنا میں بابر اعظم نے رضوان کا گلو اٹھا کر پہن لیا اور گیند کو پکڑ لیا، جس وجہ سے مہمان ٹیم کو 5 رنز اضافی مل گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز کے بھاری مارجن سے ہراکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

2 hours ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago