حلفیہ کہتا ہوں ملک مقصود کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی: کزن کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)ایک روز قبل انتقال کر جانے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کے کزن صغیر اعوان کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ ملک مقصود کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ملک مقصود کے کزن صغیراعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک مقصود کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان، فواد چوہدری اور شہباز گِل کی اپنی کوئی زبان نہیں، ہم چپڑاسی نہیں قطب شاہی ہیں۔صغیر اعوان نے کہا کہ ملک مقصود اپنے کزن کے پاس رہتا تھا، پہلی بار اسے دل کی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس گئے۔
متوفی کے کزن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک مقصود غریب آدمی تھا، اس کے بچوں کے پاس راشن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کا دبئی میں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد ان کی میت کو لاہور لایا گیا تھا اور لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Recent Posts

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

1 min ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

8 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

12 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

23 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

26 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

32 mins ago