مشی خان نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایم این اے عامر لیاقت حسین کی زندگی میں اُن پر شدید تنقید کرنے والی پاکستان کی معروف میزبان مشی خان نے اب اُن سے معافی مانگ لی۔مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کی آنکھیں نم تھیں اور وہ عامر لیاقت حسین پر تنقید کرنے پر شرمندہ نظر آئیں۔
ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کہا کہ ’عامر لیاقت کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، اللّہ پاک اُن کے درجات بُلند فرمائے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین‘۔

مشی خان نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین اب اس دُنیا میں نہیں ہیں لیکن میں بہت شرمندہ ہوں، میرے دل پر دو دن سے بوجھ تھا جس کی وجہ سے اُن کے لیے کوئی پیغام جاری نہیں کرسکی‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت حسین کی شخصیت سے بہت متاثر تھی اور جب میں نے اُن کی ویڈیوز دیکھیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی اور اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے دل پر بہت بوجھ ہے، انسان خطا کا پُتلا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی، میں اللّٰہ تعالیٰ سے معافی مانگ رہی ہوں، ایک زبردست شخصیت کا یوں اچانک دُنیا سے رخصت ہوجانا تکلیف دہ ہے‘۔
مشی خان نے روتے ہوئے کہا کہ ’قَسم سے بہت شرمندہ ہوں، میں نے کبھی کسی کے خلاف کوئی ویڈیو نہیں بنائی لیکن مجھے نہ جانے کیا ہوگیا تھا کہ عامر لیاقت کے خلاف ویڈیو بنائی جس کی وجہ سے اُن کی دل آزاری ہوئی‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں، میں عامر لیاقت کے تمام چاہنے والوں سے بھی دل سے معافی مانگ رہی ہوں‘۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم عامر لیاقت حسین کی بااثر شخصیت کو کبھی بھول نہیں سکیں گے‘۔واضح رہے کہ 9 جون، جمعرات کے روز عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور گزشتہ روز اُن کی تدفین کی گئی۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

15 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

19 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

22 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

25 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

29 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

35 mins ago