ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کیخلاف ایک اور کیس سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کیخلاف ایک اور کیس سامنے آگیا ، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا . ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کے خلاف حافظ آباد میں بھی مقدمہ درج ہے ،کاشف ضمیر کوگزشتہ روز کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے کاشف ضمیر کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی .

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف حافظ آباد میں مقدمہ درج ہے،عدالت نے کاشف ضمیر کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا . واضح رہے ترک اداکار اینگن آلتان نے آئی جی پنجاب کو بذریعہ ای میل اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست بھجوائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹائون میں مقدمہ درج کرکے کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا . پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے . . .

متعلقہ خبریں