ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کیخلاف ایک اور کیس سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کیخلاف ایک اور کیس سامنے آگیا ، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کے خلاف حافظ آباد میں بھی مقدمہ درج ہے ،کاشف ضمیر کوگزشتہ روز کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے کاشف ضمیر کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف حافظ آباد میں مقدمہ درج ہے،عدالت نے کاشف ضمیر کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔واضح رہے ترک اداکار اینگن آلتان نے آئی جی

پنجاب کو بذریعہ ای میل اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست بھجوائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹائون میں مقدمہ درج کرکے کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago