پاکستان کی معروف میڈیکل یونیورسٹی نے افغان طلباءکیلئے سالانہ فیس 8 لاکھ سے کم کر کے 50 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے افغان طلباءکیلئے فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیاہے .

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ افغان طلباءکیلئے سالانہ فیس مین ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی ہے ، افغان طلباءسے آٹھ لاکھ روپے کی بجائے 50 ہزار روپے سالانہ فیس وصول کی جائے گی ، فیسوں میں کمی افغان حکام کی درخواست پر کی گئی .

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق نے کہا کہ فیسوں میں کمی کے فیصلے سے پاک افغان تعلقات کو نئی جہت ملے گی ، فیسوں میں کمی سے افغان طلباءکو تعلیم جاری رکھنے کا موقع ملے گا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں