اداکارہ بینش راجا نے خاموشی سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دل بے خبر، یقین کا سفر، سنگ مرر اور نظر بد’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی بینش راجا سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔شوبز سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کے مطابق اداکارہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست سے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔بینش راجا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔
وائرل ہونے والی شادی کی تصاویر میں اداکارہ کو سرخ رنگ کے عروسی لباس جب کہ ان کے جیون ساتھی کو سنہری رنگ کے کرتے میں دیکھا جا سکتا ہے۔شوبز ویب سائٹ رویو اٹ پی کے نے بتایا کہ بینش راجا کی شادی اسلام آباد میں ہوئی اور انہوں نے اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کی ہے، جن سے ان کے بچپن سے تعلقات ہیں۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کی شادی کب ہوئی اور اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کی، تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز پر بھی ان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ نے اسلام آباد میں حال ہی میں چھوٹی تقریب میں رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کی۔


بینش راجا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی شادی سے متعلق 10 اگست کی صبح تک کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی تھی، بینش راجا نے متعدد ڈراموں میں شاندار کردار ادا کرنے سمیت چند گانوں میں بھی پرفارمنس کی اور وہ پاک فوج کی خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے گانے زمین جاگتی ہے میں بھی دکھائی دی تھیں۔
بینش راجا کو سب سے زیادہ مقبولیت 2016 کے رومانوی ڈرامے سنگ مر مر میں درخانے کا کردار ادا کرنے سے ملی، تاہم اس کے بعد انہوں نے یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی شاندار اداکاری کی

Recent Posts

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

7 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago