(قدرت روزنامہ) ہائیکورٹ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے ایک تاریخ مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا، درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
تفسیلات لے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کیساتھ انٹری ٹیسٹ کی ڈیٹ شیٹ نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ جسٹس سلطان احمد تنویر نے طالبہ خوشبخت کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پاکستان میڈیکل کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار کی جانب سے ارشد ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت سے درخواست پر رجسٹرار آفس کا عائد اعتراض ختم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میڈیکل کمیشن نے 30 اگست سے 30 ستمبر تک انٹری ٹیسٹ کی مختلف تاریخیں مقرر کی ہیں، ٹیسٹ کی تیاری کیلئے تمام طالبعلموں کو برابرکا وقت اور مواقع فراہم کرناچاہیے تھا، کسی کو تیاری کے لیے 30 اور کسی کو 60 دن ملیں گے جو ناانصافی ہے۔
مختلف تاریخوں میں ٹیسٹ لینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت مختلف تاریخوں میں ٹیسٹ لینےکا اقدام کالعدم قرار دے، کیس کےحتمی فیصلے تک ٹیسٹ کا انعقاد روکنے کا حکم دیا جائے۔
سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…
کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…
لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…
نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…