پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت کا دورۂ چین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا ہے جس کے دوران اعلیٰ چینی عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح کے ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ 9 سے 12 جون کے درمیان کیا ہے۔
دورۂ چین کے دوران 12جون کو ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قیادت کی جبکہ اس میں چین کی جانب سے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ نے شرکت کی۔پاکستانی فوجی وفد نے چین کے دیگر سرکاری ڈپارٹمنٹس کے سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی اعلیٰ عسکری قیادت نے اسٹریٹجک شراکت داری پر عزم کا اعادہ کیا ہے۔دونوں ملکوں کی فوجی قیادت نے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے رابطوں میں تسلسل، تربیت، ٹیکنالوجی اور انسدادِ دہشت گردی کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
پاک چین فوجی قیادت نے عالمی و علاقائی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو بھی کی اور دفاعی تعاون کے لیے مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔دونوں ممالک نے باہمی مفاد کے تناظر میں وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کا دورۂ چین مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کا حصہ ہے۔

Recent Posts

صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ کے اثاثے 2 کھرب 77 ارب روپے بڑھ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی…

1 min ago

رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکا کے نو منتخب صدرٹرمپ کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب…

8 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے: علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی…

14 mins ago

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا…

21 mins ago

آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب کس ادارے کے تحت ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)آئی بی اے کراچی نے سندھ حکومت سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ…

26 mins ago

ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں…

37 mins ago