قیامت کی نشانی۔۔11سالہ بچی سےوالد کی زیادتی

(قدرت روزنامہ) گیارہ سالہ بچی سےوالد کی زیادتی کا کیس، متاثرہ بچی کبرا بیان قلمبند کرانے کیلئے ضلع کچہری پہنچ گئی . تفصیلات کے مطابق گیارہ سالہ بچی سےوالد کی زیادتی کا کیس،جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز ثنا اللہ کی عدالت میں متاثرہ بچی پیش ہوئی، مدعی فریق کی جانب سے ملک فاروق کھوکھر ایڈووکیٹ پیش ہوئے .

پولیس کی جانب سے ملزم اسلم کوعدالت میں پیش کیا گیا ،متاثرہ بچی کا والد ملزم اسلم کی موجودگی میں بیان قلمبند کیا گیا جبکہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم اسلم کیخلاف تھانہ مستی گیٹ میں زیادتی کا مقدمہ درج ہوا ، گیارہ کبرا کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی،تفتیش افسر کے مطابق بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے . . .

متعلقہ خبریں