عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

(قدرت روزنامہ)عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی وفاقی دارالحکومت اسلام میں ملزم عثمان مرزا کی جانب سے نوجوان جوڑےپر تشدد کیس میں لڑکی اور لڑکے بارے اہم انکشاف سامنے آیا ہے اسلام آباد پولیس نے لڑکی اور لڑکے کا بیان ریکارڈ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں آپس میں شادی کر چکے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا ،اسلام آباد پولیس نے متاثرہ کے بیانات 161 کے تحت ریکارڈ کئے، پولیس نے لڑکی اور لڑکے کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا، پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے نے آپس میں شادی کر لی ہے پولیس کے مطابق لڑکی کو برہنہ کرنے کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار ہیں جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لڑکے اورلڑکی پرتشدد کرنے والے عثمان مرزا کی ویڈیو کا نوٹس لیا تھا،وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے واقعہ کی تمام تفصیلات حاصل کیں اور ملزموں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ، باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں . ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں