’مس مارول‘ کے سیٹ پر سفید فام بھی اسلامی کلمات ادا کر رہے تھے، ایمان ویلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول اسٹوڈیو کی سیریز ’مس مارول‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے سیریز میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں میڈیا کو بتایا ہے۔
ایمان ویلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ’ میرے لیے سیریز میں سب سے اہم چیز یہ تھی کہ میں گاڑی اسٹارٹ کرتے ہوئے پہلے بسم اللّٰہ کہتی ہوں۔‘
اُنہوں نے بتایا کہ’ دراصل یہ وہ چیز ہے جو مجھے میری والدہ نے بچپن سے سکھائی ہے اور چھوٹے ہوتے ہوئے میں اس بات کا بہت برا بھی مناتی تھی کہ جیسے ہی میں کوئی کام شروع کروں گی تو میری امی پوچھیں گی کہ بسم اللّٰہ پڑھا اور میں جواباََ کہوں گی نہیں پڑھا۔‘
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ پھر میری امی کہیں گی کہ کھانا کھانے سے پہلے، گاڑی اسٹارٹ کرنے سے پہلے یا کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللّٰہ کہنا ضروری ہے۔‘

ایمان ویلانی نے بتایا کہ’اور یہ سب کچھ سیریز مس مارول کی اسکرپٹ میں بھی شامل ہے، میں نے سیریز کے یہ سین جب اپنی امّی کو دکھائے تو وہ مسکرانے لگیں اور کہا کہ دیکھا میں نے تمہیں یہی سکھایا تھا۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اور پھر سیریز کے سیٹ پر سفید فام لوگ بھی ان شاء اللّٰہ اور ماشاءاللّٰہ کہتے ہوئے نظر آئے اور یہ تمام کلمات ہیں جو میں سنتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں، یہ سب دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔‘
اُنہوں نے بتایا کہ’جب ہم نے سیریز کی پہلی اور دوسری اقساط حتمی منظوری کے لیے بھیجیں، تو ہمارے پروڈیوسرز نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔‘
ایمان ویلانی کا کہنا تھا کہ’یہ بہت خوبصورت کلمات ہیں اور یہ واقعی بہت اہم ہے اور ان کلمات کے ہمارے لیےخاص معنی ہیں تو سیریز کے سیٹ پر یہ سب سن کر بہت اچھا لگا۔‘
خیال رہے کہ سیریز ’مس مارول‘ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز ہے۔یہ پراجیکٹ مختلف ثقافتوں کے لیے ایک خراجِ تحسین ہے اور اس میں برصغیر کے لاکھوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی پہچان پر خوشی اور فخر کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

9 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

19 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

27 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

42 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

60 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago