مریم نواز قوتِ سماعت سے محروم بچے کا علاج کروائیں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قوتِ سماعت سے محروم کمسن بچے کا علاج کروانے کی جانب توجہ مرکوز کرلی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص کی جانب سے ایک کمسن بچے کی تصویر شیئر کی گئی۔صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا نام ظاہر حسین ہے اور صوابی سے میرا تعلق ہے، میں سرکاری اسکول میں بطورِ استاد کام کرتا ہوں‘۔

ٹوئٹ میں صارف نے مزید لکھا کہ ’میرا بیٹا محمد ذکوان قوتِ سماعت سے محروم ہے اور اس کے آپریشن کے لیے تقریباََ 20 لاکھ روپے کی رقم درکار ہے جو میرے لیے ادا کرنا ناممکن ہے‘۔
صارف نے بیٹے کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی اور ساتھ ہی بچے کی میڈیکل رپورٹ بھی شیئر کی۔اس ٹوئٹ پر فوری ردّعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کمسن بچے کے اہلخانہ سے رابطے کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی اپیل کی۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

10 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

22 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

32 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

33 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

36 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

38 mins ago