پاکستان نے چین سے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی درخواست کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چین سے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی درخواست کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 4 ارب ڈالر کے چینی قرض اور کم از کم 3 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف قرض کو شامل نہیں کیا،

چین کے چار میں سے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کا وقت قریب آرہا ہے۔حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پر

چینی حکومت سے ایک ارب ڈالر کے دو قرضوں کی واپسی کی مدت میں توسیع کی درخواست کردی ہے تاہم وزارت خزانہ نے 4 ارب ڈالر مالیت

کے ”سیف ڈپازٹ“ لون اور 3 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف کے قرض کو ایکسٹرنل ری بیٹ میں شامل نہیں کیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز تسلیم کیا تھا کہ

آئی ایم ایف اور کچھ چینی قرض کا بجٹ میں شامل نہ ہونا ایک غلطی تھی جسے دور کرلیا جائے گا۔ یہ غلطی دور ہونے کے بعد مالی سال 2022-23ء کیلئے بیرونی معاونت (بیرونی قرض) کا حجم ریکارڈ 24 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

Recent Posts

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

3 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

4 mins ago

رواں مالی سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد ہونیکی توقع ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری…

7 mins ago

جون 2025 تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھو دیگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی…

17 mins ago

آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری

گڑھی خدا بخش(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی…

27 mins ago

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

37 mins ago