بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کیلئے مسجد نبوی ﷺ میں دعا کی ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی وی میزبان بشریٰ اقبال نے اپنے سابق شوہر عامر لیاقت حسین کے لیے مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی دعا کی ویڈیو شیئر کی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عامر لیاقت کے دیرینہ دوست مسجد نبویﷺ میں موجود ہیں

اور مرحوم عامر لیاقت کی مغفرت کے لیے دُعا کر رہے ہیں۔دورانِ دعا وہ کہتے ہیں کہ ’عامر لیاقت حسین کیلئے بہت دعا کی ہے، جمعہ کا دن ہے، ان کی تدفین بہت ہی مبارک دن ہوئی، اُن کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین جنت البقیع میں ہو۔عامر لیاقت کے لیے دعا کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا ’جب سے ان کی موت کا سنا ہے، دل بے حد اداس ہے، عامر لیاقت کو مدینہ منورہ سے بہت لگاؤ تھا۔بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’‏یہ دعا عصر کے وقت مسجد نبوی ﷺ سے مجھے میرے ایک بھائی اور عامر کے دیرینہ دوست نے اُس وقت بھیجی جب یہاں ان کی تدفین ہو رہی تھی۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ پاک اس دعا کو عامر لیاقت کے حق میں قبول فرما، آمین‘۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔

Recent Posts

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

2 mins ago

دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گرد و نواح میں زلزلے کے شدید…

8 mins ago

خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب بم دھماکا؛ 7 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے میں 7 افراد…

15 mins ago

عمران خان پاکستان میں اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں، یروشلم پوسٹ

تل ابيب(قدرت روزنامہ) یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی…

21 mins ago

پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ کل لاہور…

23 mins ago

پریتی زنٹا کو بالی وڈ سے کس نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی اور اداکارہ نے اس پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا…

45 mins ago