ٹک ٹاک اسٹار چند مہینوں میں کروڑ پتی بن گیا

برطانوی (قدرت روزنامہ)کورونا سے نوکری گئی تو ٹک ٹاک بنانا شروع کر دیا، ایک سال میں ٹک ٹاک اسٹار خبانے لیم کروڑوں کا بنک بیلنس بنانے میں کامیاب ہو گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق خبانے لیم نے مارچ 2020 میں اپنی فیکٹری کی نوکری سے نکال دئیے جانے کے بعد ٹک ٹاک پر کامیڈی کلپس بنانا شروع کیں، جسے اس نے “کھبی لامے” کا نام دیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس نے آج تک کسی بھی ویڈیو میں اپنی آواز کا استعمال نہیں کیا۔ اس کا ماننا ہے کہ اس کامیابی کی اصل وجہ اس کے تاثرات ہیں جو دنیا بھر کے لوگ سمجھ سکتے ہیں۔

لیم کے ٹک ٹاک پر100 ملین سے زیادہ فولورز ہیں جو اس کے تاثرات اور دیگر ویڈیوز پر دئیے گئے اس کے ری اکشن سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسٹر لیم کی مجموعی مالیت 1.3 ملین ڈالر اور 2.7 ملین ڈالر کے درمیان ہے جو پاکستانی 45 کروڑ روپوں تک بنتی ہے۔

خبانے لیم نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں بتایا کہ نوکری چھوٹ جانے کے بعد وہ فارغ رہتا تھا جس میں اس نے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کرنا شروع کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

خبانے نے بتایا کہ نوکری چھوٹ جانے کے بعد اس کے والد نے اس پر دوسری نوکری کی تلاش کے لیے زور دیا لیکن اس نے اپنا سارا وقت ٹک ٹاک کو دینے کا فیصلہ کیا

خبانے کا صرف ایک ہی خواب ہے کہ وہ اپنی ماں کے لیے ایک گھر بنانا چاہتا ہے۔

Recent Posts

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

6 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

13 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

25 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

29 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

36 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

44 mins ago