ملتان (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے تیسرے میچ کے دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابقہ کھلاڑی ثناء میر کو ملتان کے آموں کی پیشکش کی گئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک مداح کی جانب سے ثناء میر کو ملتان کے آم دینے کی آفر کی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹر میں لکھا ہے کہ ’میں ثناء میر کو ملتان کے آم دینا چاہتا ہوں‘۔
ثناء میر نے مداح کے پوسٹر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ ثناء میر نے 120 ون ڈے اور 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، بولنگ کے حوالے سے انہوں نے ون ڈے میں 151 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ٹی 20 میں انہوں نے 89 شکار کیے تھے۔ثناء میر نے ون ڈے میں 1630 اور ٹی 20 میں 802 رنز بنائے تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…
پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…