این سی بی نے شردھا کپور کے بھائی کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی شہر بنگلورو کے ہوٹل سے معروف بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور کو گرفتارکر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جون اتوارکی شب سدھانت بنگلورو کے ایک ہوٹل میں ہونے والی

پارٹی میں شریک تھے جہاں این سی بی نے چھاپا مارا، چھاپے کے دوران سدھانت کو مبینہ طور پر منشیات لیتے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔مقامی پولیس کے مطابق پارٹی میں شریک مجموعی طور پر 35 افرادکے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 6 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کا مطلب تھا کہ انہوں نے منشیات کا استعمال کیا ہے اور سدھانت ان ہی چھ لوگوں میں شامل تھے۔علاقے کے ڈی سی پی ڈاکٹر بھیما شنکر ایس گلڈ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سدھانت کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مایہ ناز اداکار شکتی کپور نے بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن نہیں، این سی بی نے محض الزام کی بنیاد پر میرے بیٹے کو گرفتارکیا۔واضح رہے کہ سدھانت کپور کئی نامور فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرچکے ہیں جن میں ’چھپ چھپ کے‘ اور ’بھاگم بھاگ‘ سر فہرست ہیں۔

Recent Posts

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

6 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

26 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

50 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

58 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago