کراچی میں تاریخ کی بڑی ڈکیتی کی واردات ، کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں چوری کی ایک اوربڑی واردات ہوئی ہے جس میں کراچی کی نجی سکیورٹی کمپنی کی وین کاڈرائیور 20کروڑ روپے لوٹ کرفرار ہوگیا ہے . تفصیلات کے مطابق  نجی سکیورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیورکرنے کیلئےروانہ ہوئی تھی .

آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترےتوڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا ہے . ایس ایس پی سٹی  کے مطابق وین میں 20کروڑروپےکی رقم موجودتھی، ڈرائیورنےوین ایک گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا . میٹھادر پولیس نےواردات کا مقدمہ درج کرکےڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے . مقدمہ سکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں ڈرائیور کیخلاف درج کیا گیا . مقدمے میں امانت میں خیانت کی دفعات بھی شامل کی گئیں . . .

متعلقہ خبریں