کراچی میں تاریخ کی بڑی ڈکیتی کی واردات ، کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں چوری کی ایک اوربڑی واردات ہوئی ہے جس میں کراچی کی نجی سکیورٹی کمپنی کی وین کاڈرائیور 20کروڑ روپے لوٹ کرفرار ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  نجی سکیورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیورکرنے کیلئےروانہ ہوئی تھی ۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترےتوڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا ہے ۔

ایس ایس پی سٹی  کے مطابق وین میں 20کروڑروپےکی رقم موجودتھی، ڈرائیورنےوین ایک گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا ۔

میٹھادر پولیس نےواردات کا مقدمہ درج کرکےڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ مقدمہ سکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں ڈرائیور کیخلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں امانت میں خیانت کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago