چینی کمپنی نے سام سنگ کی بادشاہت ختم کرنے کی ٹھان لی

چین(قدرت روزنامہ) چینی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تین سالوں میں اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں سرفہرست کمپنی بننے کا مقام حاصل کر لی گی۔چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے حال ہی میں امریکی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی تھی۔ شیاؤمی دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی بننے کا ارادہ رکھتی ہے۔جنوبی کوریا کی سام سنگ الیکٹرانکس اس وقت اسمارٹ فون بنانے میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

شیاؤمی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو لی جون نے کمپنی کے نئے مکس 4 ہینڈسیٹ کے اجراء سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہماری توجہ عالمی مارکیٹ میں اپنی نمبر دو کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔ ہمارا ارادہ تین سالوں میں عالمی سطح پر نمبر ون بننے کا ہے۔گزشتہ ماہ جاری کردہ موبائل انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق کہ شیاؤمی نے پہلی بار امریکی حریف ایپل کو دنیا کے دوسرے بڑے اسمارٹ فون برانڈ کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ریسرچ فرم آئی ڈی سی کے مطابق اپریل سے جون کہ سہہ ماہی میں شیاؤمی کی عالمی مارکیٹ میں ہینڈسیٹ کی فروخت میں حصہ تقریبا 17 فیصد رہا جبکہ ایپل کی فروخت کا حصہ 14.1 فیصد رہا۔اسی عرصے کے دوران سام سنگ کا مارکیٹ شیئر 18.8 فیصد تک سکڑ گیا تاہم دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز اب بھی جنوبی کوریا کی کمپنی کے پاس ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کئی دیگر بڑی چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح شیاؤمی کو بھی امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع نے چین کی فوج کے ساتھ تعلقات کے الزام میں شیاؤمی کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ تاہم مئی میں ایک امریکی وفاقی جج نے شیاؤمی پر پابندی کے نفاذ کو روک دیا اور اسے بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کو “انتہائی ناقص” قرار دیا تھا۔شیاؤمی پر اگر پابندی لگ جاتی تو اسے امریکی اسٹاک ایکسچینج اور عالمی بینچ مارک شیئر انڈیکس سے ہٹا دیا جاتا۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

17 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

33 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago