لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں روزگارکی کمی اوربالخصوص کورونا وائرس کے بعد سال 2021 میں بیرون ملک ملازمتیں تلاش کرنیوالے پاکستانیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔بیورو آف امیگریشن اوورسیز ایمپلائمنٹ کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں بیرون ملک ملازمت کیلئے 2لاکھ 86ہزار 648 افراد نے اپنی رجسٹریشن کروائی جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔
سال 2021 میں غیر ہنر مند پاکستانیوں میں سے 54نے سعودی عرب، 13.4 فیصدنے عمان اور 13.2 فیصد نے قطر کے لیے رجسٹریشن کروائی، 2020 کے مقابلے میں 2021 میں رجسٹرڈ تارکین وطن کی تعداد میں مجموعی طور پر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔بیرونِ ملک کیلئے رجسٹریشن کروانے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، جن کی تعداد ایک لاکھ 56ہزار 877 ہے، اس کے بعد خیبرپختونخوا ہ میں 76ہزار 213 افراد تھے۔
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…