اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے خود انٹرویو کئے،
پارٹی سے وفاداراور بہترین امیدوارں کا چناؤ کررہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق پیر کو عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا
جس میں اسد عمر، قاسم سوری، شیریں مزاری، فواد چوہدری، فرخ حبیب،وہاب علوی، علی اعوان، راجہ خرم، صداقت عباسی، علی محمد خان شریک ہوئے
جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پنجاب کے ضمنی انتخاب سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے خود انٹرویو کیے ہیں، پارٹی سے وفادار اور بہترین امیدواروں کا چناو کر رہا ہوں۔
عمران خان نے کہاکہ انشااللہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف ہی جیتے گی، تحریک انصاف پاکستان میں سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب کے موقع پر پنجاب میں سرکاری مشینری استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں، رہنماؤں کی گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اچانک بھارت میں مشہور ہوگئیں۔ پاکستانی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکیہ نے حال ہی میں افغان مہاجرین کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن…