اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان کو بڑا دھچکا ، جمعیت علماء اسلام ف کے ناراض دھڑے شیرانی گروپ نے پی ٹی آئی سے سیاسی و مذہبی معاملات پر اتحاد کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی قیادت میں وفد نے تحریک انصاف کی قیادت سے کےپی کے ہائوس اسلام آباد میںملاقات کی اور اتحاد کا اعلان کیا ۔
اس موقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اہل علم آگے آئیں اور قوم کی درست سمت مین رہنمائی میں اپنا کردار ادا کریں۔ دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف اور مولانا شیرانی گروپ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ۔انگلش اخبار پاکستان ٹو ڈے کی رپورٹ کے پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شکار پور اور جیکب آباد کی متعدد یونین کونسلز میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے۔جے یو آئی ف، جو مرکز میں مخلوط حکومت کا حصہ ہے، نے کے پی کے میں اپنی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ سندھ میں26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے اتحاد کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی مقامی قیادت نے شکارپور اور جیکب آباد اضلاع کی یونین کونسلوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔جے یو آئی (ف) نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے سندھ بھر میں جلسوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پارٹی 18 جون کو سکھر میں جلسہ کرے گی جس سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع سے کم از کم 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کشمور کندھ کوٹ سے کل 96،
قمبر شہدادکوٹ سے 70، جیکب آباد سے 135، شکارپور سے 94، اور لاڑکانہ سے 11، میرپور خاص سے 65 اور عمرکوٹ سے 65 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 26 جون 2022 کو ہوگی،حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے
حکمت عملی تیار کرلی۔سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جی ڈی اے رہنما صدرالدین شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں جی ڈی اے رکن سندھ اسمبلی نند کمار گوکلانی،پی ٹی آئی رہنما علی جونیجو ودیگر موجود تھے۔ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی و مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی
جبکہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے متعلق دونوں رہنماؤں کی جانب سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق عمران اسماعیل نے کہا کہ جی ڈی اے نے مشکل وقت میں تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا،اب ہم سندھ میں پی پی کا جی ڈی اے کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔
صد الدین شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہوچکی ہےاور سندھ کے لوگ موجودہ حکمرانوں سے شدید مایوس ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل اور صد الدین شاہ نے مستقبل میں بھی مشترکہ سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اچانک بھارت میں مشہور ہوگئیں۔ پاکستانی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے…