دبئی کا رہائشی ویزا رکھنےوالوں کے لیے سفر کی شرائط میں نرمی

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے اپنا رہائشی ویزا رکھنےو الوں کے لیے سفری شرائط میں خاصی نرمی کردی ہے . محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری کی جانےو الی ہدایات کے مطابق رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم کردی گئی ہے ، نرمی پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ،نیپال ، نائیجیریا ، اور یوگنڈا کے شہریوں کے لیے بھی گئی ہے .

دبئی ائیرپورٹ اور دبئی کی ایمرٹس ائیر لائنز نے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مسافر اب اماراتی ویکسی نیشن کی دو مکمل خوراکوں کی شرط لاگو نہیں ہوگی . البتہ دیگر شرائط ابھی جو ں کی توں برقرار ہیں . جن میں پاکستان سے دبئی کے سفر سے پہلے اماراتی اجازت نامہ لینا پہلی اور لازمی شرط ہے . . .

متعلقہ خبریں