کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی جانب سے شوہر کے ہمراہ نیا انٹرویو دیا گیا جس پر دعا کے والد مہدی کاظمی کا بھی ردِ عمل سامنے آ گیا ہے۔
گزشتہ روز دعا زہرا کا شوہر ظہیر احمد کے ساتھ نیا انٹرویو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، دعا زہرا اور ظہیر احمد کا عدالتی فیصلے کے بعد دیا گیا یہ پہلا انٹرویو تھا۔
انٹرویو میں دعا زہرا کو اپنے شوہر ظہیر احمد کی تعریف، شادی کو سچی محبت اور شوہر کے ساتھ خوش رہنے سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دعا زہرا نے انٹرویو کے دوران خود کراچی سے بذریعہ ٹیکسی لاہور پہنچنے اور پسند سے شادی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
اس پر اب دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔مہدی کاظمی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ’کل کا انٹرویو سب جھوٹ کا پلندا تھا، مجھے اس کا اندازہ تھا کہ اس قسم کی ویڈیو سامنے آئیں گی، اور ہو سکتا ہے کچھ دنوں میں مزید ویڈیوز سامنے آ جائیں۔‘
دعا زہرا کے والد کا کہنا تھا کہ ’میری بیٹی اس وقت ایک مافیا کے ہاتھوں میں ہے، وہ جو چاہے اُسے پہنا کر بٹھا دیں اور جو کہلوا لیں، میری بیٹی پریشر میں ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اب سپریم کورٹ جا رہے ہیں، یہ سب اب پھر سے غائب ہو جائیں گے، جو خاتون میری بیٹی کا انٹرویو لے رہی ہے اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ پہلے دن سے دعا زہرا کے ساتھ رابطے میں تھیں، اُنہیں بہت جَلد عدالت سے نوٹس مل جائے گا، پھر وہ خاتون خود سے کہیں گی کہ میرا تو اِن سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں نہیں جانتی یہ جوڑا کہاں ہے‘۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…