افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی عہدے سے برطرف

(قدرت روزنامہ)افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا . افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللّٰہ علی زئی کو افغان فوج کا نیا چیف مقرر کردیا ہے .

افغانستان میں تشدد کی نئی لہر کے باعث 21 جون کو ہی افغان صدر نے جنرل ولی محمد احمد زئی کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کیا تھا . برطرف ہونے والے افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا . افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی روکی نہ جاسکی،نو صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کرلیا . طالبان دارالحکومت کابل سے تقریباً دو سوکلو میٹردور رہ گئے، کئی علاقوں میں شہری گھروں میں محصورہوگئے،لڑائی میں تیزی آنے پرافغان شہریوں کی بڑی تعداد کابل پہنچنے لگی . .

متعلقہ خبریں