شاہد خاقان عباسی کا صدر عارف علوی پر طنزیہ وار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا ہے کہ عارف علوی جماعت کے کارکن ہیں یا ملک کے صدر؟
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت نے اتنے مضحکہ خیز ریمارکس دیے ہیں، انہوں نے لکھ کر پارلیمنٹ کو بھیجا کہ جس پر الزام لگے وہ ثبوت دے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ صدر کا کام معاملات میں رکاوٹ بننے کی بجائے سہولت کاری کرنا ہے، اپنا رویہ دیکھ کر سوچیں کہ آپ کو تاریخ کن الفاظ سے یاد رکھے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد نظام آخری سانسیں لے رہا ہے، ملک کو چلانا ہے تو نیب کے ادارے کوختم کرنا ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں، جو قومی احتساب بیورو کا چیئرمین ہے وہ خود احتساب سے بھاگ رہا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب اپنے اثاثے ظاہر کریں، احتساب کرنے والے کو اب خود احتسابی ناگوار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پہلے دن سے رویہ ہے کہ جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ، انہوں نے پہلے دن سے اسی روش پر چل کر ملکی معیشت تباہ کی۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت کام کر رہی ہے، مسائل کو حل کرے گی، وقتی بوجھ برداشت کر کے ان مسائل سے جان چھڑائی جا سکے گی۔سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے غلط معاہدے عمران خان نے کیے، معاہدے کر کے پورے نہ کریں تو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

7 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

10 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

18 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

20 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

22 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

23 mins ago