بنی گالہ کی زمین خریدنے کیلئے سابقہ اہلیہ نے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے دیئے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بنی گالہ کی زمین خریدنے کیلئے میری سابقہ اہلیہ نے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے دیئے تھے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان نے جرح کے دوران بیان دیا کہ 1996 سے شوکت خانم بورڈ کا چیئرمین ہوں اور 1996 کے بعد سے اب تک کوئی چیئرمین نہیں بنا اور میں نہیں سمجھتا کہ میری بہن سیکرٹری بورڈ آف گورنر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راشد علی خان کو میں دوستی کی وجہ سے جانتا ہوں اور اس کا فنانس میں تجربہ ہے۔
خواجہ آصف کے وکیل نے استفسار کیا کہ بنی گالہ کی زمین خریدنے میں کیا راشد علی خان آپ کے نمائندہ تھے؟عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ راشد علی خان نمائندہ نہیں دوست کی حیثیت سے یہ ٹرانزیکشن کی تھی اور میری سابقہ بیوی کے بھیجے گئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے راشد علی خان نے ادا کیے تھے۔ چونکہ میں سفر کر رہا تھا اور قسطیں دینا پڑنی تھیں اس لیے راشد علی کو کہا تھا کیونکہ وہ فنانس جانتا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کے دوران بجلی چلی گئی۔ جس کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ رابطہ کر لیں واٹس ایپ پر آخری سوال کا جواب لے لیتے ہیں؟عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بنی گالہ میں جیمر لگے ہوتے ہیں رابطے میں تھوڑا مسئلہ ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

16 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

30 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

43 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

54 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago